Add To collaction

لیکھنی کہانی -11-Oct-2023

قبول بندۂ دَر کا سلام کرلینا سگانِ طیبہ میں تحریر نام کرلینا مرے گناہوں کے دفتر کھلیں جو پیشِ خدا حضور اس گھڑی تم لطفِ تام کرلینا جو چاہتے ہو کہ ہو سرد آتشِ دوزخ دلوں پہ نقش محمد کا نام کرلینا مِلا ہے خوب ہی نسخہ گناہگاروں کو تمہارے نام سے دوزخ حرام کرلینا تمہارے ُحسن میں رکھ کر کشش کہا حق نے کہ دشمنوں کو دکھا کر غلام کرلینا یہ ہے حضور کا ہی مرتبہ شبِ معراج بغیر واسطہ رب سے کلام کرلینا حبیب عرش سے بھی پار جا کے رب سے ملے کلیم کو تھا مُیَسَّر کلام کرلینا خدا نے کہ دیا محبوب سے کہ محشر میں گناہگاروں کا تم اِنتظام کرلینا ہے َنزْع و قبر و قیامت کا خوف اگر تم کو تو وِردِ نامِ نبی صبح و شام کرلینا مدینے جاتے ہیں زائر تو اُن سے کہتا ہوں مری طرف سے بھی عرض اِک سلام کرلینا جمیلِؔ قادری اُٹھو جو عزمِ طیبہ ہے چلو یہ ُعمْر وَہیں پر تمام کرلینا

   0
0 Comments